ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پانڈے کی سنچری رائیگاں ،ہندوستان اے کو ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا 

پانڈے کی سنچری رائیگاں ،ہندوستان اے کو ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا 

Wed, 31 Aug 2016 12:03:53    S.O. News Service

میکائے ؍ آسٹریلیا، 30؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کپتان منیش پانڈے کی سنچری کے باوجود ہندوستان اے کو چہاررخی ون ڈے کرکٹ سیریز کے ایک دلچسپ میچ میں آج یہاں میزبان آسٹریلیا اے کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نک میڈنسن(118)اور کرٹس پیٹرسن(115)نے سنچری بنائی اور دوسرے وکٹ کے لیے 230رنوں کی شراکت داری نبھائی جس سے آسٹریلیا اے نے پہلے بلے بازی کی دعوت ملنے پر چھ وکٹ پر 322رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔پانڈے نے حالانکہ 110رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ سنجو سیمسن نے 87اور مندیپ سنگھ نے 56رنوں کا تعاون دیا جس سے ہندوستانی ٹیم جیت کے قریب پہنچ گئی لیکن آخری دو گیندوں پر دو وکٹ گنوانے سے آخر میں وہ آٹھ وکٹ پر 321رن ہی بنا پائی۔فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہندوستان اے ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لیے 9 رنوں کی ضرورت تھی اور سیمسن کریز پر تھے۔انہوں نے اور جینت یادو نے مل کر کین رچرڈسن کی پہلی چار گیندوں پر چھ رن جوڑے لیکن پانچویں گیند پرسیمسن نے مارکس ا سٹونس کو کیچ تھما دیا جبکہ اگلی گیند پر نئے بلے باز شادرل ٹھاکر دوسرا رن چراکر اسکور برابر کرنے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔ہندوستان اے کی یہ ٹورنامنٹ میں دوسری شکست ہے۔اس کے پاس اب 6میچوں میں 16پوائنٹس ہیں۔آسٹریلیا اے کے بھی اتنے ہی پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر وہ ہندوستان سے آگے ہے۔ہندوستانی ٹیم کے سامنے بڑا ہدف تھا لیکن اس نے فیض فضل(12)کا وکٹ جلدی گنوا دیا۔مندیپ نے شرییس ایر (13)کے ساتھ مل کر اسکور 68رنوں تک پہنچایا۔اسٹونس نے ایر کو آؤٹ کرکے دوسرے وکٹ کے لیے 43رنوں کی شراکت توڑی ۔مندیپ نے کیدار جادھو(20)کے ساتھ بھی 44رنوں کی شراکت داری نبھائی لیکن لیگ اسپنر کیمرون وائس نے ان دونوں کو چار اوور کے اندر پویلین بھیج دیا۔


Share: